شاہانہ زندگی، دنیا کے 10 امیر ترین خاندان کونسے ہیں؟

دنیا کا امیر ترین خاندان اپنی دولت مارکیٹ میں دستیاب چند سستی ترین اشیا فروخت کرکے کماتا ہے۔یہ ہے امریکا سے تعلق رکھنے والا والٹن خاندان، جو وال مارٹ نامی اسٹورز چین کا مالک ہے اور 2024 میں دنیا کا امیر ترین خاندان قرار پایا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق 2 بھائیوں اور ایک بہن پر مشتمل اس خاندان کی مجموعی دولت 432.4 ارب ڈالرز ہے۔
شاہانہ زندگی اور دولت کی ریل پیل، دنیا کے 10 امیر ترین خاندان کونسے ہیں؟
اس خاندان کی دولت میں 2024 کے دوران 172.7 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا کیونکہ وال مارٹ کے حصص کی قیمتوں میں 12 ماہ کے دوران 80 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اس طرح انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شاہی خاندان کو پیچھے چھوڑ دیا جس کے حصے میں 2023 میں دنیا کے امیر ترین خاندان کا اعزاز آیا تھا۔
یو اے ای کا النہیان خاندان اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔
شاہانہ زندگی اور دولت کی ریل پیل، دنیا کے 10 امیر ترین خاندان کونسے ہیں؟
یہ خاندان 323.9 ارب ڈالرز کا مالک ہے۔
قطر کے شاہی خاندان کو تیسرا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا۔الثانی خاندان اس وقت 172.9 ارب ڈالرز کا مالک ہے۔شاہانہ زندگی اور دولت کی ریل پیل، دنیا کے 10 امیر ترین خاندان کونسے ہیں؟
مشرق وسطیٰ کے یہ دونوں خاندان ان خطوں پر حکمرانی کر رہے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ عالمی سطح پر بہت زیادہ اہمیت اختیار کر رہے ہیں۔فرانس کے Hermès خاندان کے حصے میں چوتھا نمبر آیا جو 170.6 ارب ڈالرز کا مالک ہے۔

اس خاندان کی چھٹی نسل پرتعیش اشیا کی انڈسٹری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔امریکا کا Koch خاندان 5 ویں نمبر پر رہا۔
دنیا کا 5 واں امیر ترین خاندان 148.5 ارب ڈالرز کا مالک ہے جبکہ اس کے اراکین امریکی سیاست میں بہت زیادہ طاقتور ہوچکے ہیں۔
اس خاندان نے امریکا سمیت دنیا بھر میں تیل، توانائی اور دیگر صنعتی شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔
چھٹے نمبر پر سعودی عرب کا شاہی خاندان ہے۔
شاہانہ زندگی اور دولت کی ریل پیل، دنیا کے 10 امیر ترین خاندان کونسے ہیں؟
سعودی عرب کے السعود خاندان کا ذریعہ آمدنی تیل ہے اور اس کے پاس 140 ارب امریکی ڈالرز کے اثاثے ہیں۔

شاہانہ زندگی اور دولت کی ریل پیل، دنیا کے 10 امیر ترین خاندان کونسے ہیں؟
امریکا کا مارس خاندان اس فہرست میں 7 ویں نمبر پر رہا۔

مشہور چاکلیٹ برانڈ کے مالک اس خاندان کے اثاثوں کی مالیت 133.8 ارب ڈالرز ہے۔

بھارت کا امبانی خاندان 8 واں امیر ترین خاندان قرار پایا۔

شاہانہ زندگی اور دولت کی ریل پیل، دنیا کے 10 امیر ترین خاندان کونسے ہیں؟
ریلائنس انڈسٹریز کے نام سے مختلف شعبوں میں کام کرنے والا یہ خاندان 99.6 ارب ڈالرز کا مالک ہے۔

فیشن اور پرفیومز کی انڈسٹریز میں سرگرم فرانس کے Wertheimer خاندان کے حصے میں 9 واں نمبر آیا۔
اس خاندان کے افراد 88 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والا تھامس خاندان 87.1 ارب ڈالرز کے ساتھ 10 ویں نمبر پر رہا۔
اس خاندان نے میڈیا کے شعبے میں کافی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے، مگر ان کا بنیادی کاروبار ووڈ برج کمپنی سے جڑا ہے جو سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں