شاہی مرغ ملائی بوٹی بنانے کی ترکیب

اجزاء
1 مرغی کی بوٹیاں (بغیر ہڈی) 1/2 کلو

2 سفید سرکہ 2 کھانے کے چمچے

3 ادرک (چوپ کی ہوئی) 1 انچ کا ٹکڑا

4 لہسن (چوپ کئے ہوئے) 3 جوے

5 کریم پنیر 2 کھانے کے چمچے

6 دہی 3 کھانے کے چمچے

7 ہری مرچیں (چوپ کی ہوئی) 4 عدد

8 ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) 1 کھانے کا چمچہ

9 زعفران 1/4 چائے کا چمچہ

10 پسا ہوا گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچہ

11 لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچے

12 نمک حسب ذائقہ

13 سلاد پتے‘ لیموں کے قتلے سجانے کیلئے

تیار کرنے کی ترکیب

1مرغی پر سرکہ‘ ادرک‘ لہسن اور نمک لگا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔

2پھر کریم پنیر‘ دہی‘ ہری مرچیں‘ ہرا دھنیا‘ زعفران اور گرم مصالحہ ملا کر مزید 2 گھنٹوں کے لئے رکھ دیں۔

3لکڑی کی سیخوں پر مرغی کی بوٹیاں لگا کر اوون کی ٹرے پر رکھیں۔

4اسے پہلے سے گرم اوون میں 180C پر 20 منٹ تک پکا کر نکال لیں‘ درمیان میں ایک بار پلٹ لیں۔

5سرونگ ڈش کو سلاد پتوں سے سجائیں‘ اس پر ملائی بوٹی رکھیں اور لیموں کے قتلوں سے سجا کر سرو کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں