شاہ زیب رند دوسری بار عالمی چیمپئن بن گئے

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند نے کراٹے کی عالمی چیمپئن شپ KC52جیت لی۔

شاہ زیب رند نے میامی میں تین بار کے عالمی چیمپئن ایڈگرس سکریوینرز کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل دوسری باراپنے نام کرلیا۔شاہ زیب کی کامیابی بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے جبکہ شاہ زیب رند تین بار قومی ووشو چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔شاہ زیب رند نے ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے دوسری بار ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں