شراب نوشی 7 خطرناک اقسام کے کینسر کا باعث بن سکتی ہے

امریکی سرجن جنرل نے خبردار کیا ہے کہ ایک دن میں شراب کی تھوڑی مقدار بھی متعدد قسم کے کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔

امریکی صحت عامہ کے ترجمان سرجن جنرل وویک مرفی نے کہا کہ روزانہ شراب کے دو گلاس سات قسم کے کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

سرجن جنرل نے الکوحل مصنوعات پر کینسر کے وارننگ لیبلز لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔

جنرل مرفی نے ایکس پر بیان میں کہا کہ آج میں شراب نوشی اور کینسر کے بڑھتے خطرے کے درمیان تعلق پر سرجن جنرل ایڈوائزری جاری کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ الکوحل امریکا میں کینسر کی تیسری سب سے بڑی وجہ ہے جسے موثر اقدامات کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

سرجن جنرل نے کہا کہ شراب نوشی ہر سال کینسر کے تقریباً 100,000 کیسز اور 20,000 کینسر میں موت کا باعث بنتی ہے۔

الکوحل کے استعمال سے منسلک کینسر کی اقسام میں منہ کا کینسر، گلے کا کینسر،آواز کی نالی کا کینسر، غذائی نالی کا کینسر، چھاتی کا کینسر، جگر اور بڑی آنت کا کینسر شامل ہیں۔سرجن جنرل کے مطابق شراب ڈی این اے کو بھی متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الکوحل acetaldehyde میں ٹوٹ جاتی ہے، جو ڈی این اے کو متعدد طریقوں سے نقصان پہنچاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں