شرح سود میں 2فیصد کمی، سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا۔مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی،شرح سود 19.50 فیصد سے کم ہوکر 17.50 فیصد کردی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاکہ مہنگائی کی شرح میں کمی دیکھی جارہی ہے ،مہنگائی کی شرح 34 ماہ کی کم سطح سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے ،اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح 9.64 فیصد رہی.مرکزی بینک کا مزید کہناتھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بھی کمی دیکھی گئی ہے ،اگست 2024ءمیں تجارتی خسارہ میں کمی ہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں