شوگر سے بچانے والی غذائیں

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ شوگر پر کنٹرول کے لئے خوراک سے بہتر کوئی تدبیر نہیں اور اگر آپ اپنی شوگر کو قابو میں رکھنا چاہتے ہیں تو درج ذیل پانچ غذاؤں کو اپنے معمول میں شامل رکھیں۔
دودھ
کیلشیم اور وٹامن ڈی سے بھرپور ایک زود ہضم غذا ہے جو بلڈ شوگر میں مفید ہے۔اس کا استعمال خون میں گلوکوز کو قابو میں رکھتا ہے جبکہ کم چکنائی والے دہی کا استعمال بھی بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
ناشتے میں دودھ ملا دلیہ شوگر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔
السی کے بیج
السی کے بیجوں میں فائبر اور الفلاولینک ایسڈ پایا جاتا ہے جسے آپ کا بدن اومیگا تھری میں تبدیل کرتا ہے۔السی کے بیج خون میں کولیسٹرول اور شکر کو کم کرتے ہیں۔
ان کے استعمال سے دل کے دورے سمیت دیگر امراض قلب سے بچا جا سکتا ہے۔ماہرین صحت کے نزدیک السی کے بیجوں کا ناشتے میں دلیے کے ساتھ استعمال صحت پر بہترین نتائج مرتب کرتا ہے۔
سپے کاس یا سیج (Sage)
یہ ایک خاص جڑی بوٹی ہے جو بدن میں انسولین جذب کرنے اور اس کی سرگرمی بڑھانے میں مدد دیتی ہے، اسے انگریزی میں سیج اور اردو میں سپے کاس اور سفو کاس بھی کہا جاتا ہے۔یہ شوگر کے خطرے کو کم کرتی ہے اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کو بھی قابو میں رکھتی ہے۔جگر کے افعال کو منظم کر کے جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔
جرمنی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق خالی پیٹ سپے کاس کھانے سے خون میں گلوکوز کی سطح کم ہوتی ہے اور اسے چائے کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
لوبیا
فائبر سے بھرپور لوبیا پیٹ بھرا ہونے کا احساس دلاتا ہے اس کا استعمال خون میں شوگر کو کم کرنے کے ساتھ کولیسٹرول کو بھی گھٹاتا ہے۔اس کا بہترین استعمال سلاد اور سوپ کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں