شوہر کے نہ نہانے پر بیوی نے شادی کے 40 دن بعد ہی طلاق لے لی

پڑوسی ملک بھارت میں شوہر کی جانب سے روزانہ نہ نہانے کی خراب عادت سے تنگ آکر بیوی نے شادی کے محض 40 دن بعد ہی طلاق لے لی۔

رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ کی خاتون نے 40 دن قبل ہی شادی کی تھی لیکن جلد ہی انہیں علم ہوا کہ ان کےشوہر روزانہ نہیں نہاتے بلکہ ان کے شوہر ہفتہ وار گنگا جل میں نہانے کے عادی ہیں۔

خاتون نے کسی طرح شوہر کی عادت کو 40 روز تک برداشت کیا لیکن پھر شوہر کے جسم سے بدبو آنے کی وجہ سے خاتون نے شوہر سے طلاق لے لی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے طلاق کے لیے فیملی سینٹر سے رابطہ کیا، جہاں ان کے شوہر راجیش کو بلایا گیا اور ان سے تفتیش کی گئی، جہاں اس نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے ہندو مذہبی عقائد کی وجہ سے روز نہیں نہاتے، وہ ہفتے میں ایک بار یا پھر مہینے میں دو بار اپنے اوپر گنگا جل چھڑکتے ہیں۔

خاتون نے فیملی سینٹر کو بتایا کہ شوہر کی جانب سے روز نہ نہانے کی وجہ سے ان کے جسم سے انتہائی شدید بدبو آتی ہے، وہ بیمار پڑ جاتی ہیں، اس لیے اب انہیں شادی کو مزید نہیں چلانا، انہیں طلاق دلوائی جائے۔

خیال رہے کہ گنگا جل ہندووں کے لیے مقدس پانی ہے، ان کا عقیدہ ہوتا ہے کہ گنگا میں ایک بار نہانے سے سال بھر کے یا نہانے سے پہلے کیے گئے تمام گناہ ختم ہوجاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں