شیر خوار بچے اور ٹھوس غذا

پہلی بار ماں بننے والی خواتین اکثر اپنے شیر خوار بچوں کی پہلی ٹھوس غذا کے حوالے سے پریشان رہتی ہیں۔نا تجربہ کار ہونے کی وجہ سے ان کو درست اور غلط کا اندازہ نہیں ہو پاتا ہے۔سیریلز‘چاول‘سبزیاں اتنے چھوٹے بچوں کے لئے مفید ہیں۔اکثر مائیں بازار میں دستیاب ایسی بے شمار اشیاء خریدتی ہیں جو ان کے شیر خوار کے لئے تیار کی گئی ہیں لیکن یہ اشیاء نہ صرف مہنگی ہیں بلکہ وہی غذائیت دیتی ہیں جو گھر میں تیار کئے جانے والے سیریلز‘سبزیاں اور چاول دیتے ہیں اس کے علاوہ کھچڑی‘کھیر‘کسٹرڈ‘دہی‘دال اور میش کئے ہوئے کیلے یا آلو بھی بچوں کو کھلانا چاہیے۔
ہاف بوائل انڈے بھی بچوں کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں۔ہر ہفتے ایک نئی چیز کا اضافہ اس کی خوراک میں کریں بجائے اس کے کہ روزانہ آپ اس کے سامنے ایک نئی چیز رکھیں.

ایک ہفتے میں بچہ اس نئی چیز کا ذائقہ قبول کر لے گا۔اس عمر کے بچوں کی بھی پسند اور ناپسند ہوتی ہے لہٰذا اس کی پسند اور ناپسند کا خیال رکھیں۔ایک اور اہم بات یہ ہے کہ جیسے جیسے بچے کی خوراک میں ٹھوس غذا کے استعمال میں اضافہ ہو گا دودھ کے لئے اس کی طلب میں کمی ہوتی جائے گی۔کچھ مائیں اس حوالے سے بلاوجہ پریشان ہوتی ہیں اور زبردستی دودھ پلانے کی کوشش کرتی ہیں جو کہ ان کو نہیں کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں