صدارتی انتخابات ، مقابلے کی دوڑ میں کئی پاکستانی نژاد امریکی بھی شامل

واشنگٹن : امریکا کے عام انتخابات میں کئی امریکی پاکستانی بھی حصہ لے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ ٹکٹ پر ٹیکساس سے سلیمان لالانی اور سلمان بھوجانی کی پوزیشن مضبوط ہے ، مشی گن سے عائشہ فاروقی جبکہ نیویارک سے ری پبلکن ٹکٹ پر عامر سلطان امیدوار ہیں۔
امریکی ریاست پنسلوینیا سے ڈیموکریٹ ٹکٹ پر مریم صبیح امیدوار ہیں ، کانگریس کے لیے واحد امیدوار ایرن بشیر کا پنسلوینیا میں مقابلہ ہو گا۔
ٹیکساس ،فورٹ بینڈ کاو¿نٹی میں دوپاکستانی بھی کانسٹیبل کی سیٹ پر مدمقابل ہیں جن میں ڈیموکریٹس سے نبیل شیخ اور ری پبلکن کے نئے امیدوار علی شیخانی کے درمیان مقابلہ ہے۔
امریکا میں صدارتی انتخابات کے حتمی دن پر انتخابی مہم اختتام کو پہنچ گئی جبکہ آٹھ کروڑ امریکی شہری پہلے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں ، باقی ووٹرز آج اپنے پسندیدہ امیدوار کا چناو? کریں گے۔
کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں، ریپبلکن ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کاملہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں