طالبان نے کابل میں افغانستان کے واحد لگژری ہوٹل پر قبضہ کر لیا

طالبان نے کابل میں افغانستان کے واحد لگژری ہوٹل سریناپر قبضہ کر لیا۔10 سال قبل طالبان نے کابل میں افغانستان کے واحد لگژری ہوٹل سرینا پر حملہ کیا تھا جس میں امریکی شہری سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔سرینا ہوٹل نے گزشتہ دنوں اعلان کیا کہ وہ کابل میں یکم فروری سے ہوٹل بند کر رہے ہیں، ہوٹل اب حکومت کے قبضے میں ہے۔
حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیاگیا ہے، نہ ہی سرینا ہوٹل اور حکومت نے ان شرائط کی وضاحت کی جن کے تحت ہوٹل کی انتظامیہ تبدیل ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ طالبان نے پہلی بار 2008 میں اور پھر 2014 میں سرینا ہوٹل کو نشانہ بنایا تھا۔سرینا ہوٹل کی ویب سائٹ پر اب کابل ہوٹل موجود نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں