طالب علم نے مونا لیزا کا بھارتی ورژن بنا دیا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے خوبصورتی کی مثال قرار دی جانے والی خاتون مونا لیزا کی صدیوں پرانی پینٹنگ کو تبدیل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی یونیورسٹی کے طالب علم نے اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے مونا لیزا کی تصویر کا بھارتی ورژن بنا دیا۔

یہ تصویر سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تصویر پر کئی صارفین نے مونا لیزا کا نام تبدیل کرنے کا بھی مشورہ دیا اور ساتھ ہی نئے نام بھی تجویز کیے ہیں۔

واضح رہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے اب صارفین ویڈیوز اور تصاویر میں من مانی تبدیلیاں بہت ہی آسانی کے ساتھ کر لیتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مونا لیزا کی تصویر کے ساتھ کئی مرتبہ دلچسپ تبدیلیاں کی جا چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں