شان مسعود کی قیادت میں ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم ملتان میں موجود ہے، جہاں ٹیم پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچوں کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع کرنے جا رہی ہے۔
قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 3 اسپنرز نعمان علی، ابرار احمد اور ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔
اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کےلیے ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمان کی خدمات بطور اسپن بولنگ کوچ حاصل کر لی ہیں۔
بائیں ہاتھ کے ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمان جنہوں نے پاکستان کے لیے 2006 سے 2014 تک ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچز میں 140 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے ملتان میں پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان جو اس سال یکم مارچ کو اپنی 45ویں سالگرہ کا کیک کاٹیں گے، اس سے پہلے پاکستان خواتین ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل تھے۔
تاہم قومی ٹیم کیساتھ بحیثیت اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان کا یہ پہلا تجربہ ہے۔