عمران خان کبھی جھکے گا نہیں، آخری دم تک وقت کے یزید کا مقابلہ کرے گا، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ جابر نے عمران خان کو پابند سلاسل کیا لیکن کوئی جیل اتنی بڑی نہیں جو عمران خان کو روک سکے، عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد آزادی کیلئے ہے جو جاری رہے گی اور عمران خان کبھی جھکے گا نہیں بلکہ آخری دم تک وقت کے یزید کا مقابلہ کرے گا، پاکستان کی آزادی کی ضمانت عوام ہے، عوام جبر کی دیوار کو گرائیں گے اور بانی پی ٹی آئی بہت جلد ہمارے درمیان ہوں گے، اس کے لیے وقت کے یزید کا مقابلہ آخری دم تک کریں گے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم زین قریشی نے کہا کہ آج کا دن تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا، عوام نے ثابت کر دیا کہ مقبول ترین جماعت تحریک انصاف ہے، شاہ محمود قریشی کا پیغام ہے کہ عوام متحد رہیں، ہمیں اپنے قائدین کو رہا کروانا ہے، عوام نے حکمرانوں کے عزائم کو چکنا چور کر دیا، وہ دن دور نہین جب بانی پی ٹی آئی دوبارہ وزیراعظم ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں