عمران خان کے نظریے پر قائم ہوں، ادارے اپنی اصلاح کر لیں: گنڈاپور

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کے بعد پہلی بار صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور منظر عام پر آئے اور انھوں نے پشاور میں بار کونسلز ایسوسی ایشنز کی تقریب سے خطاب میں اداروں سے کہا کہ وہ عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ادارے اپنی اصلاح کر لیں، اسی میں ملک، عوام اور ان کی بہتری ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ’میں اپنے لیڈر عمران خان جو غیر قانونی طور پر جیل میں ہیں کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ خان صاحب آپ نے جو نظریہ ہمیں دیا، جو نظریہ آپ نے قوم کو دیا، اس نظریے پر ہم قائم ہیں۔ اس سے ہمیں کوئی ہٹا سکتا ہے اور نہ کوئی جھکا سکتا ہے۔‘

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’میں اداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنی اصلاح کر لو۔ اپنی اصلاح کر لو۔ آپ کی اصلاح میں پاکستان کا فائدہ ہے۔ آپ کی اصلاح میں اس قوم کا فائدہ ہے، آپ کی اصلاح میں آپ کا اپنا فائدہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں