عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری، پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد: عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری کر لی گئی، کل سے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لٹر تک اضافے کی توقع ہے، اس حوالے سے اوگرا نے نرخ میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے۔
وزارت خزانہ اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد حتمی ردوبدل ہوگا، رات 12 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیزی کے باعث پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہو سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں