فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کیساتھ جھڑپ کے دوران کیپٹن سمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔اسرائیلی فوج نے اپنے 4 فوجیوں کی ہلاکت اور ایک افسر کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ تمام ہلاک فوجی ملٹی ڈومین یونٹ سے تعلق رکھتے تھے، جسے گھوسٹ یونٹ بھی کہا جاتا ہے اور یہ اسرائیل کے ایلیٹ دستے کے رکن تھے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے فوجیوں میں 22 سالہ کیپٹن جونی کیزن 20 سالہ نیسیم میطال، 21 سالہ ایویو غلبوا اور 22 سالہ سارجنٹ ناو¿ر حیموف بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ غزہ میں حماس کے ہاتھوں اسرائیل کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 363 تک پہنچ گئی ہے۔