قاہرہ: غزہ سیز فائر معاہدے کو یقینی بنانے کیلئے اسرائیل پر ثالث قوتوں کا دباؤ بڑھنے لگا۔جنگ بندی مذاکرات کے نئے دور کیلئے حماس کا وفد مصر میں موجود ہے، حماس نے امریکا اوراسرائیل کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا، جنگ بندی معاہدہ تناؤ کا شکار ہوگیا۔
اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے عرب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اردن غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی نہیں ہونے دے گا، اردن ٹرمپ کی ہٹ دھرم تجویز کے خلاف ہے۔