امریکہ : ٹرمپ انتطامیہ نے پہلے دن ہی غیر قانونی تارکین وطن پر ملک بدری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔آپریشن میں سینکڑوں تارکین وطن کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے لوگوں کو فوج کے طیاروں کے ذریعے ملک سے باہر بھیجا جا رہاہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اب تک 538 غیر قانونی تارکین وطن مجرموں کو گرفتار کیا ہے، جن میں ایک مشتبہ دہشت گرد بھی شامل ہے، اور کئی غیر قانونی تارکین وطن کو نابالغوں کے خلاف جنسی جرائم کے مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا، “ٹرمپ انتظامیہ نے 538 غیر قانونی تارکین وطن مجرموں کو گرفتار کیا ہے، جن میں ایک مشتبہ دہشت گرد، ٹرین ڈی آراگوا گینگ کے چار اراکین، اور کم سن بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے مرتکب افراد شامل ہیں۔”
بعض نقل مکانوں کو نیوآرک،نیویارک سے حراست میں لیا گیا ہے۔ شہر کے بلدیہ میئرراس بااراکا نے اس سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” انسانوں کو غیر قانونی شکل میں دہشت زدہ کیا جا رہا ہے اور میں اس کے مقابل خاموش نہیں رہوں گا”۔باراکا نے نیو آرک میں کئے گئے آپریشن کو “خوفناک” قرار دیا اور کہا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد میں ایک سابق امریکی فوجی بھی شامل ہے۔تاہم نو منتخب امریکی صدر پوری دنیا کو ایک مضبوط اور واضح پیغام دے رہے ہیںکہ اگر آپ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے تو آپ کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔