پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ فائنل تاریخ آگئی ہم تیار ہیں۔علی امین خان گنڈاپور نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل تاریخ آگئی ہے ہم تیار ہیں، ویسے تو ہماری پہلے سے ہی تیاری تھی لیکن اب مزید بہترین طریقے سے تیاری کرکے نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سمیت مطالبات تسلیم ہونے تک ہماری واپسی نہیں ہوگی، اعلان ہوگیا ہے تو بس اب جانے کی تیاری ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دے دی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ووٹرز، ایم این ایز، ایک ایک کارکن اورلیڈر شپ سے کہا ہے، یہ موقع ہے فیصلہ کرنا ہوگا، مارشل لاءمیں رہنا ہے یا آزاد ہونا ہے۔