لاہور،مریم نوازشریف نے فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کر دیا۔مریم نواز نے پنجاب بھر میں راستے کھولنے کا حکم دے دیا اور اشیائے خورونوش کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کر دی، انہوں نے انتظامیہ کو اشیائے ضروریہ کے نرخ بھی کنٹرول کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انتشار پسندوں کی وجہ سے ہونے والی رکاوٹوں پر عوام کی تکالیف کا احساس ہے، عوام کو پہنچنے والی تکالیف اور پریشانی پر بے حد افسوس ہے۔