فخر زمان کے لئے مشکلات، ٹیم محروم

کراچی (آفتاب نیوزآن لائیں) فخر زمان کا شمار پاکستان کے بہترین بیٹسمین میں ہوتا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز میں دستیابی مشکوک ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فخرزمان کا شمار پاکستان کے بہترین جارہانہ مزاج کے موجودہ بیٹرز میں ہوتا ہے، وہ ون ڈے میں ڈبل سنچری بھی بنا چکے ہیں، البتہ اپنی صاف گوئی کی وجہ سے ان دنوں مشکل میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورۂ آسٹریلیا کےلیے اسکواڈ میں فخر کا انتخاب مشکل ہوگا، وہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوچکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز سے طویل سفر کرکے واپس آتے ہی انھیں 8 منٹ میں 2 کلومیٹر دوڑ کا ٹاسک دیا گیا جسے وہ پورا نہیں کرپائے۔
ریبی ذرائع کے مطابق فخر کو گھنٹے میں مسئلہ ہے، وہ میچ کھیلنے کےلیے فٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ بھی لے رہے ہیں، البتہ گھٹنے پر اضافی بوجھ ڈالنے سے سنگین انجری کا شکار ہوسکتے ہیں، گوکہ اب عاقب جاوید نے سلیکشن میں فٹنس کا کردار کم کردیا ہے لیکن کنیکشن کیمپ میں این او سی کے حوالے سے فخرزمان نے جس صاف گوئی کا اظہار کیا تھا اس سے بورڈ کے بعض ’’بڑے‘‘ (چیئرمین نہیں) خوش نہیں۔
ابراعظم کے حق میں ٹویٹ انھوں نے اسکواڈ کا اعلان ہونے سے قبل کی تھی لیکن کچھ دیر بعد ہی اسٹار بیٹر کو ڈراپ کرنے کا اعلان سامنے آگیا۔ اس سے یہ لگا جیسے فخر نے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ انھیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر تک جواب دینے کا وقت دیا گیا ہے۔بعض سابق کرکٹرز نے فخرزمان کو وائٹ بال میں قیادت سونپنے کی بھی تجویز دی تھی مگر اب ٹیم میں جگہ بھی یقینی نہیں ہے۔
جمعرات کی شب تک ہونے والی میٹنگ میں سلمان علی آغا وائٹ بال کپتانی سنبھالنے کےلیے فیورٹ تھے البتہ اب دوبارہ محمد رضوان دوڑ میں سب سے آگے نظر آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں