فلپائن میں مرغے کی شکل کی سب سے بڑی عمارت

فلپائن میں سیاحوں کے ایک تفریحی مرکز کی عمارت دنیا کے سب بڑی مرغے کی شکل کی بنی ہوئی ہے۔ 114 فٹ اور 7 انچ بلند دنیا کی سب سے بڑی عمارت کو گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔

نیگروز آکسیڈینٹل علاقے میں واقع یہ عمارت جس کا نام کیمپیوسٹوہان ہائی لینڈ ریسورٹ ہے، اس نئی روسٹر کی شکل کی عمارت کا افتتاح کیا گیا، اس میں 15 ایئر کنڈیشنڈ ہوٹل رومز موجود ہیں۔

اس عمارت کے حوالے سے ریکارڈو کانو گواپو تان نامی شخص نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ وہ چاہتے تھے کہ ریزورٹ کی نئی عمارت ایسی ہو کہ یہ لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائے۔

اسکے لیے میرے پاس ایک تصور تھا کہ لوگ اس سے متاثر ہوں اور یہ لوگوں پر اپنا ایک تاثر چھوڑے اور انکی داد و تحسین وصول کرسکے۔

اس نے مزید کہا دراصل عمارت کو روسٹر (مرغ) کی شکل دینے کی وجہ مقامی کلچر کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

ریکارڈو نے کہا کہ یہ جگہ مرغوں کی لڑائی کی انڈسٹری کی حامل ہے اور فلپائن میں لاکھوں لوگوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرتا ہے، اگر آپ ایک مرغے کو دیکھیں تو یہ پرسکون، کمانڈنگ اور مضبوطی سے ہمارے لوگوں کے رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں