فوج کو اسلام آباد میں شرپسند عناصر کے خلاف اسلحے کے استعمال کی اجازت

اسلام آباد میں تعینات پاک فوج کے دستوں کو شرپسند عناصر کے خلاف اسلحے کے استعمال اور گرفتاری کے اختیارات مل گئے۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر کارروائی کے تمام اختیارات پاک فوج کو حاصل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تعینات پاک فوج کے دستوں کو خصوصی اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری جاری کردیا گیا۔ حالات کے مطابق پاک فوج اسلحہ کے استعمال سمیت انتہائی اقدام کے مجاز ہوگی۔۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر کارروائی کے تمام اختیارات پاک فوج کو حاصل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فائرنگ کی صورت میں پاک فوج کے جوانوں کو فوری جوابی کاروائی کا اختیار ہوگا، پاک فوج کا مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کے ساتھ ملکر کارروائی کرے گا، فوج کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی اور گرفتاری کے بھی اختیارات بھی مل گئے۔ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات بھی تفویض کردیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال کی بھی اجازت ہو گی، پاک فوج شرپسندوں کی موجودگی یا خطرات کی اطلاع پر بھی کارروائی کرے گی، پولیس کی عدم موجودگی میں فوجی جوان ملزمان کو گرفتار بھی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے دستے آرٹیکل 245 کے تحت کل رات سے اسلام آباد میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں، وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیئے، پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں