قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک ہیں، 26 اکتوبر کو سینئر جج چیف جسٹس بن جائیں گے، وزیر قانون

اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائر عیسیٰ 25 اکتوبر تک ہیں اور 26 اکتوبر کو سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج چیف جسٹس بن جائیں گے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ال پاکستان لائرز کنونشن کے اختتام پر وزیر قانون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے جو بھی ڈرافٹ بنے گا اس میں ہم پارلیمان کے اندر بھی اتفاق رائے کی کوشش کریں گے، مجوزہ ڈرافٹ میں کچھ چیزیں مزید بہتر ہونے والی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان خود میثاق جمہوریت پر دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں، میثاق جمہوریت کے بعد 18 سالوں میں عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ آئینی عدالت نہیں بننی چاہیے، ججز کے تقرر اور احتساب کا نظام شفاف ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں