قلات آپریشن ، سکیورٹی فورسز نے2 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

راولپنڈی : سکیورٹی فورسز نے قلات میں آپریشن کے دوران دو خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔
6 اور 7 ستمبر کی درمیانی شب آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 2 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ باروداور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں