ڈائریکٹر سی ڈی سی پنجاب ڈاکٹر یداللہ کا کہنا ہے قوت مدافعت بہتر بنا کر موسمی مسائل اور وائرل حملوں سے بچا جا سکتا ہے۔
ڈائریکٹر سی ڈی سی پنجاب ڈاکٹر یداللہ کا کہنا ہے کہ مدافعتی نظام انسان کے لئے اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ سانس لینا، اچھی خوراک، بھرپور نیند، بہتر لائف سٹائل اور مثبت سوچ سے قوت مدافعت بہتر بنا کر موسمی مسائل اور وائرل حملوں سے بچا جا سکتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک مضبوط مدافعتی نظام انفیکشن اور بیماریوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، پپیتا، دہی، ہلدی، بادام، لہسن، سورج مکھی کے بیج، پالک اور لیموں قوت مدافعت بڑھانے میں مفید ہیں، انڈے، پنیر، ادرک، پھل، مچھلی، زیتون کا تیل اور شہد بھی امیون سسٹم بہتر بناتے ہیں۔
طبی ماہرین قرار دیتے ہیں کہ مدافعتی نظام کا انسان کی مجموعی صحت سے گہرا تعلق ہے، امیون سسٹم حملہ آور جراثیم کے خلاف انسانی جسم کا پہلا دفاع ہے۔