لاہور: لاپتہ افراد کمیشن کے نامزد سربراہ جسٹس(ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جسٹس(ر) فقیر محمد کھوکھر کی نماز جنازہ آج بعداز نماز عصر لاہور میں ادا کی جائے گی۔
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل (اے اے جی) ملک جاوید اقبال نے سابق جج فقیر محمد کھوکھر کو جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ کمیشن کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو 2011 میں لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔