لاپتہ کتے کو تھرمل ڈرون کی مدد سے تلاش کر لیا گیا

امریکی ریاست الینائے میں لگ بھگ ایک ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے کتے کو تھرمل ڈرون کی مدد سے تلاش کر لیا گیا۔

کرسٹل لیک کی رہائشی کیٹ بلمونٹ اور ڈیوڈ نوواک نے اس حوالے سے بتایا کہ انکا دو برس کا برنیز ماؤنٹین ڈاگ (کتا) چارلی 30 دسمبر سے انکے گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔

اسے کئی روز تک تلاش کیا گیا لیکن کوئی سراغ نہ ملا۔ جس کے بعد دونوں میاں بیوی نے ڈاگ گون پیٹ ریکوری سے رابطہ کیا۔

جنھوں نے کتے کی تلاش کے لیے ایک تھرمل ڈرون کا استعمال کیا تاکہ چارلی کی موجودگی کا سراغ لگ سکے۔

اس ٹیم کی معاونت کےلیے ایک دوسرا ڈرون جسے اسٹیمک ایئر سے مائیک نامی شخص آپریٹ کر رہا تھا، انھوں نے چارلی (کتے) کو ہنٹلے اینڈ ایکمین روڈ کے قریب موجود پایا جو کہ اس جوڑے کے گھر سے دو منٹ کے فاصلے پر ہے۔

کیٹ بلمونٹ کے مطابق کتا ایک پارک کی لمبی گھاس میں چھپا ہوا تھا۔ جہاں سے اسے نکال کر اسکی ٹوٹی ہوئی ٹانگ کی سرجری کروائی گئی اور اب وہ روبصحت ہے اور منگل تک گھر واپس آنے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں