لنچ باکس بھولنے والے کی قسمت کا ستارہ چمکا، کروڑ پتی بن گیا

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک شخص کی معمولی سی غلطی نے اس کی زندگی بدل دی۔ مشہور کہاوت ہے کہ “ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے”، لیکن اس شخص نے اپنی بیوی کی بات نہ مان کر کروڑ پتی بننے کا خواب حقیقت میں بدل دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ایک شخص روز کی طرح کام پر روانہ ہو رہا تھا کہ لنچ باکس گھر ہی بھول گیا۔ اس کی بیوی نے اس کو فون کر کے واپس آ کر لنچ باکس لینے کو کہا، لیکن شوہر نے اس کی بات نظر انداز کرتے ہوئے قریب ہی ایک گروسری سٹور پر رک کر کھانے کے لیے کچھ خریدنے کا فیصلہ کیا۔

اس شخص نے کھانے کے ساتھ ایک سکریچ آفس بھی خریدا اور جب اس نے آفس کو سکریچ کیا، تو اس پر 3 ملین ڈالر (تقریباً 84 کروڑ روپے پاکستانی) جیتنے کا پیغام آیا۔ اس نے یقین نہیں کیا، لیکن جیسے ہی ٹکٹ پر لکھا “لاٹری ونر” دیکھا، اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔

خوش نصیب شخص نے اس حیرت انگیز کامیابی کے بعد فوراً اپنی بیوی کو فون کیا اور یہ خوشخبری سنائی۔

یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ زندگی میں چھوٹے فیصلے اور معمولی لمحات بھی کبھی کبھار بڑی کامیابیاں لے آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں