پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ آمنہ ملک نے شادی کے لیے رشتہ تلاش کرتے ہوئے لڑکوں اور لڑکیوں کی ڈیمانڈز کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
آمنہ ملک نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اداکارہ نے آج کل شادی کے لیے اچھے رشتے کی تلاش میں درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے کہا کہ بچیوں کو اگر شادی سے پہلے ضرورت سے زیادہ آزادی دے دی جائے اور ہر طرح کی سہولت میسر ہو تو بھی اسے دوسرے گھر میں ایڈجسٹ کرنا مشکل لگے گا۔