1 چکن 1 کلو
2 لہسن‘ ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
3 پیاز 1 عدد (بڑی)
4 سیاہ مرچیں 1 چائے کا چمچہ (کٹی ہوئی)
5 نمک حسب ذائق
ہ6 ثابت سیاہ مرچیں 20 عدد
7 دہی 1 کپ
8 لیموں کا رس 1 کھانے کا چمچہ
9 تیل 1/2 کپ
تیار کرنے کی ترکیب
1پیالے میں چکن‘ لہسن‘ ادرک پیسٹ‘ کٹی ہوئی سیاہ مرچیں‘ نمک اور دہی ڈال کر مکس کر کے 25-30 منٹ میرینیٹ کر لیں۔
2بیکنگ ڈش میں تیل‘ ثابت سیاہ مرچیں اور پیاز ڈال کر مائیکرو ویو اوون میں ہائی ہیٹ پر رکھیں۔
3پیاز ہلکی گلابی ہو جائے تو میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈال کر مکس کر کے مزید 10 منٹ ہائی ہیٹ پر پکائیں۔
4گوشت گل جائے اور تیل الگ ہو جائے تو مائیکرو ویو اوون سے نکال کر لیموں کا رس چھڑک دیں۔
5سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔