ماورا حسین اداکاری کو خیرباد کہنے پر غور، وکالت پر توجہ دینے کا ارادہ

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اداکاری کی دنیا کو چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے اور اپنے وکالت کے کیریئر پر توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

انٹرویو میں ماورا حسین نے کہا کہ انہوں نے ایل ایل بی مکمل کر لی ہے اور وہ بار کورس کے لیے لندن جانے کا سوچ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “اگر میں وکالت کا فیصلہ کرتی ہوں تو اس پر مکمل توجہ دوں گی اور اداکاری چھوڑ دوں گی۔

ماورا حسین کا کہنا تھا کہ انہیں وکالت اور اداکاری دونوں ہی پیشے پسند ہیں، لیکن انہیں احساس ہوا کہ دونوں کو یکجا کرنا ممکن نہیں۔ وہ اپنے تعلیمی کیریئر کو ترجیح دے رہی ہیں اور اس میں مزید پیش رفت کرنا چاہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں