مجھے کیوں نکالا… واٹس اپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن قتل

پشاور: واٹس ایپ گروپ ایڈمن کو مبینہ طور پر ممبر کو ہٹانے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔یہ افسوس ناک واقعہ جمعرات کی شام خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پیش آیا.پولیس کے مطابق اشفاق نامی شخص پر مبینہ طور پر ایک کمیونٹی واٹس ایپ گروپ کے ایڈمنسٹریٹر مشتاق کو گولی مار کرقتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس نے اسے چیٹ سے ہٹا دیا تھا۔
مشتاق کے بھائی کے ایک بیان کے مطابق، مشتاق نے مبینہ طور پر ایک بحث کے بعد اشفاق کو واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا تھاتاہم دونوں فریقوں نے ملنے اور صلح کرنے کا انتظام کیا تھا. لیکن اشفاق بندوق لے کر آیا اور فائرنگ کی جس سے اس کا بھائی ہلاک ہو گیا۔آتشیں اسلحے کی دستیابی، قبائلی رسوم و رواج کا اثر اور بعض اوقات قانون کا کمزور نفاذ اس طرح کے واقعات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے جس پر حکام اعلیٰ کو سنجیدگی سے ایکشن کی ضرورت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں