عالمی چیمپیئن محمد آصف نے کوریا کے ینگ جن پارک کو سخت جدوجہد کے بعد 3ـ4 سے مات دے کر ایشین سنوکر چیمپئین شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپیئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے دوسرے کیوسٹ شاہد آفتاب نے چین کے زوہو جن ہاؤ کو 1-4 سے زیر کر کے فتح اپنے نام کی تاہم تیسرے قومی کھلاڑی سابق ایشین چیمپئین محمد سجاد کو ایران کے عامر سرکوش نے 1-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
دوسری جانب ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے حمزہ الیاس اور احسن رمضان نے کامیابی کو گلے لگا لیا۔