محکمہ صحت سندھ نےایچ ون،این ون سےمتعلق ایڈوائزری جاری کردی۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سےجاری ایڈوائزری کےمطابق کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں سرویلنس بڑھانےکی ہدایت کی گئی ہے،اس کے علاوہ اسپتالوں کومشتبہ اورتصدیق شدہ کیسزکی صورت میں فوری آگاہ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا کہ سرکاری اسپتالوں میں عملے کےلیےپی پی ایزکی فراہمی کویقینی بنایاجائے،تمام اسپتال ہفتہ واررپورٹ جمع کرائیں۔