محکمہ صحت کا صوبے کے تمام مریضوں کی سکرینگ کا فیصلہ

نشتر اسپتال ملتان کے ڈائیلسز سنٹر سے ایچ آئی وی کا مرض منتقل ہونے پرمحکمہ صحت پنجاب نے صوبہ کےتمام ڈائلیسزمریضوں کی سکریننگ کا فیصلہ کرلیا ۔

محکمہ صحت پنجاب نےصوبے کےتمام ڈائیلسزمریضوں کی سکریننگ کا فیصلہ کیا،مریضوں کےہیپاٹائٹس اورایچ آئی وی ایڈزسمیت خون کی منتقلی سےپھیلنے والی تمام بیماریوں کےٹیسٹ کیےجائیں گے،یہ سکرینگ ہر 3 ماہ بعد لازمی قراردی گئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نےصوبہ کے تمام ڈائلیسزمریضوں کی پہلی سکریننگ رپورٹ دو ہفتے کے اندر طلب کرلی۔

وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نےسما سےگفتگو انکشاف کیا ہےکہ محکمہ صحت پنجاب نے ذمہ داران کا تعین کرلیا،رپورٹ وزیراعلی پنجاب مریم نوازکو بھجوا دی ہے،وزیراعلی کی منظوری کے بعد ذمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی ہوگی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں