مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول کا دورہ، چین کے ایجوکیشن سسٹم پر خصوصی بریفنگ

لاہور:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول اور چائینیز اکیڈمی آف سائنسز کا دورہ کیا جہاں انہیں چین کے ایجوکیشن سسٹم سے متعلق خصوصی بریفنگ دی گئی۔
شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول میں بچوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے علوم سیکھانے کے لیے قائم کیا گیا ہے، 12سے 15 سال کے بچوں کو شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول میں جدید اے آئی کی جدید ٹیکنیک سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا اور کلاس روم بھی گئیں۔ انہوں نے بچوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن کے سیکھانے کے جدید طریقہ کار کا مشاہدہ کیا۔
مریم نواز نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول کے طلبہ کی اے آئی تخلیقات کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ کی ضلع جیاڈنگ کی ڈائریکٹر بیورو آف ایجوکیشن گوان وینجی، شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول اور چائینیز اکیڈمی آف سائنسز کے صدر زیا ہانگ می سے ملاقات ہوئی۔ مریم نواز کو چین کے ایجوکیشن سسٹم کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی گئی۔
شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول میں شنگھائی اور گرد و نواح کے بچے زیر تعلیم ہیں جہاں کمسن طلبہ کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مفت تعلیم دی جاتی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اسکول کے بجٹ، نصاب اور طریقہ تعلیم کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول کے آرٹی فیشنل انٹیلی جنس ایکسپرٹ ٹیچر کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں