لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز ہو گئی، ان کی بیرون ملک روانگی معالجین کی اجاز ت سے مشروط ہو گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کا شریف میڈیکل کمپلیکس میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ مریم نواز کو گلے کا انفیکشن ہوا ہے، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کو آج رات لندن کے لئے بھی روانہ ہونا ہے لیکن اب ان کی بیرون ملک روانگی طبی معالجین کی اجازت سے مشروط ہو گی۔