لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مضبوط، شفاف اور منصفانہ مالیاتی نظام کا قیام ویژن ہے۔بینکوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مالیاتی تنظیموں، ماہرین اور معاشی ترقی کے ہر سٹیک ہولڈر کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، صوبے کی ترقی کے لئے پنجاب بینک کے کردار کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بینک میں جدید اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں، بینک معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بینک مالیاتی استحکام، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، مضبوط، شفاف اور منصفانہ مالیاتی نظام کا قیام پنجاب حکومت کا وژن ہے۔