معاشرے میں ایڈز کا بڑھتا ہوا رجحان تکلیف دہ ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم ایڈز کے موقع پر پیغام میں کہا ہے آج کی تھیم ’’درست سمت کا انتخاب: میری صحت میرا حق‘‘ کو عام کریں۔

کراچی سے وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ایڈز کا بڑھتا ہوا رجحان تکلیف دہ ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس بیماری کے خلاف جنگ ہم سب کی ذمہ داری ہے، صحت مند معاشرہ ہم سب کےلیے ضروری ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں میں اس کے متعلق معلوماتی مہم کا چلانا ضروری ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ایڈز کے تدارک کےلیے باقاعدہ اقدامات کیے ہیں۔ علاج، دیکھ بھال اور بہتر سپورٹ سے ہم لوگوں کو محفوظ بناسکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا آئیں! زندگی کی قدر کریں اور زندگی بچائیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں