بھارتی نژاد کینیڈین ریپر اور گلوکار اے پی ڈھلوں نے ممبئی میں اپنے انڈیا ٹور کا شاندار آغاز کیا۔
ہزاروں مداحوں کی موجودگی میں، ایک خاص لمحہ تب آیا جب بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا اسٹیج پر ان کے ساتھ آئیں۔کنسرٹ کے دوران، اے پی ڈھلوں نے اپنی مشہور گیتوں سے مداحوں کو محظوظ کیا۔
کنسرٹ کے دوران جب انہوں نے ملائکہ کو ہجوم میں دیکھا تو اسٹیج پر مدعو کیا اور انکشاف کیا کہ یہ میری بچپن کی کرش تھیں۔وائرل ویڈیوز میں ملائکہ اروڑا کو اے پی ڈھلوں کے گانوں پر جھومتے ہوئے اور دونوں کو اسٹیج پر گلے ملتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔