معروف پاکستانی اداکاراؤں کی دبئی میں معروف بھارتی اداکار سنیل شیٹی سے ملاقات کی تصاویروائرل ہوگئیں ۔ سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار سنیل شیٹی کے ساتھ جن اداکارائوں کی تصویریں وائرل ہوئی ہیں ان اداکاراؤں میں زارا نور عباس، حرا مانی اور سعدیہ خان شامل ہیں۔ اداکاراؤں کی سنیل شیٹی سے ملاقات “فین موومنٹ” دبئی میں جاری کرکٹ ٹورنمنٹ کے دوران ہوئی۔
اداکارہ حرا مانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سنیل شیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی بھی ہے۔
صارفین وائرل تصویروں کے کمنٹ باکس میں اداکاراؤں پر یوں ہاتھ باندھے بھارتی اداکار کے ساتھ تصویر بنوانے پر تنقید کر رہے ہیں۔