کراچی: ملک بھر کے بورڈز امتحانات میں پاسنگ اورگریس مارکس بڑھانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ انٹر بورڈ کو آرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
انٹر بورڈ کو آرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کے مطابق اب ہر مضمون میں پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 ہوں گے جب کہ گریس مارکس 3 سے بڑھا کر 5 کردیے گئے ہیں۔
آئی بی سی سی کے مطابق پہلے 30 نمبرحاصل کرنے والے طالب علم کو 3 گریس مارکس دیے جاتے تھے تاہم اب 35 نمبر حاصل کرنے والے طالب علم کو 5 نمبر گریس دے کر پاس کیا جائے گا۔
کمیشن کے مطابق 2 سے زائد مضمون میں فیل ہونے والے طالب علم کوگریس مارک نہیں ملیں گے جب کہ فیصلے کا اطلاق 2025 کے امتحانات سےہوگا۔