ملک میں سال 2025 کا پولیو وائرس کانیا کیس سامنےآگیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں پولیو کے ایک اورکیس کی تصدیق ہوئی ہے،محکمہ صحت نے ٹانک کی 13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے،,2024سےاب تک ٹانک سے پولیو کا پانچواں کیس سامنے آیا ہے
قومی ادارہ صحت نےبھی نئےپولیوکیس کی تصدیق کردی،گزشتہ سال سےاب تک بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد27ہے،سندھ میں پولیو متاثرہ مریضوں کی تعداد 19،خیبرپختونخوا میں 21 ہوگئی
اسلام آباد اور پنجاب میں بھی ایک ایک بچے کو پولیو وائرس نے متاثر کیا،
گزشتہ سال ملک بھر میں پولیو وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد69 رہی۔