ملک میں سونا مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہے؟

ٓاسلام آباد،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 1400 روپے بڑھا ہے۔
اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزار 111 ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 607 ڈالر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں