ملک کو پولیو فری بنانے کیلئے پشاور انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

ملک کو پولیو وائرس فری بنانے کے لئے پشاور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا، شادی ، پیدائش ، طلاق اور انتقال کے سرٹیفیکٹ کو ضلعی ہیلتھ آفیسر کے این او سی کے ساتھ مشروط کردیا۔

پولیو وائرس کے ملک سے خاتمے کے لئے ہر قسم کے طریقے استعمال کئے گئے مگر یہ وائرس قابو آنے کا نام نہیں لے رہا جس کی بنیادی وجہ انسداد پولیو قطروں سے انکاری والدین بتائے جاتے ہیں ۔

اب پشاور ضلعی انتظامیہ نے ویلج اور نیبرھڈ کونسل پیدائش ، شادی ،طلاق اور انتقال کے اہم سرٹیفیکٹس کو قطرے پلانے کی تصدیق سے منسلک کردیا ہے جو کہ ضلعی ہیلتھ آفیسر کریں گے ۔

پشاور میں آخری انسداد پولیو مہم میں 20 ہزار بچے قطروں سے محروم رہ گئے تھے جن میں 8 ہزار بچے انکاری والدین کی وجہ سے قطرے حاصل نہ کرسکے جس کے لئے خصوصی اقدامات ہو رہے ہیں ۔

خیبر پختونخوا میں رواں سال اب تک 18 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں