منہ میں موجود بعض بیکٹیریاز سے ڈیمینشیا ہونے کا خطرہ

ایک مخصر مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منہ میں پائے جانے والے بعض بیکٹیریاز سے نہ صرف یادداشت کمزور ہوتی ہے بلکہ ان سے ڈیمینشیا اور الزائمر ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے 115 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، ان میں سے 55 رضاکار ایسے تھے، جنہیں یادداشت کے مسائل کا سامنا تھا۔

ماہرین نے تمام رضاکاروں کے منہ کی صحت کا جائزہ لیا اور دیکھا کہ ان کے منہ میں کس طرح کے بیکٹیریاز موجود ہیں اور انہیں کس طرح کی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔

ماہرین نے پایا کہ جن افراد کے منہ میں (apolipoprotein E4) نامی پروٹین تھا، ان میں ڈیمینشیا اور الزائمر ہونے کے امکانات زیادہ تھا۔

اسی طرح جن افراد کے منہ میں (Porphyromonas) نامی بیکٹریاز کی موجودگی تھی، ان میں یادداشت کی کمی کے مسائل تھے۔

ماہرین نے پایا کہ جن افراد کے منہ میں (Neisseria) نامی بیکٹریاز زیادہ تھے، ان کی صحت بہتر تھی اور انہیں کسی طرح کی یادداشت کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

ماہرین کے مطابق ناقص غذا یا ایسی خوراک جو کہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس بڑھانے میں کردار ادا کرتی ہیں ان کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے منہ میں ایسے بیکٹیریاز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے جو کہ یادداشت کی کمی اور ذہنی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ دانتوں کی مختلف بیماریوں بھی یادداشت کی کمی سمیت ڈیمینیشا اور الزائمر جیسی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

ماہرین نے دانتوں اور منہ کی صحت کو دماغی اور ذہنی مسائل سے جوڑتے ہوئے دانتوں اور منہ کی صحت کاخیال رکھنے کی تجویز دیتے ہوئے مذکورہ مسئلے پر مزید تحقیق پر بھی زور دیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں