مولانا طارق جمیل کا بیٹے کی برسی پر جذباتی پیغام

لاہور ،معروف عالم دین، عالمی شہرت یافتہ اسکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے بیٹے عاصم جمیل کی پہلی برسی کے موقع پر ان کی یاد میں جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔
انہوں نے لکھا کہ میرے دل کے ٹکڑے کو ہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا ہے لیکن آج بھی اس کی یادیں اور اس کی جدائی کا غم تازہ ہے۔
مولانا طارق جمیل نے لکھا ہے کہ آج بھی میرا دل غمگین ہے اور تنہائی کے لمحات میں جب عاصم کا عکس میری آنکھوں کے سامنے آ جائے تو آنسو خود بخود آنکھوں سے رواں ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ میرا عاجزی پسند بیٹا بظاہر جتنا عام تھا درحقیقت اتنا ہی خاص بھی تھا، مجھے یقین ہے کہ اللہ رب العزت نے بھی اسے بہترین مقام دیا ہو گا۔
مولانا طارق جمیل نے اپنے پیغام کے آخر میں اپنے صاحبزادے کے حق میں مغفرت کی دعا بھی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں