پاکستانی سینما کو مولاجٹ،چن وریام اور بازار حسن جیسی شہرہ آفاق فلمیں دینے والے فلمساز محمد سرور بھٹی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سےلاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے صحت کے مسائل کا شکار تھے۔ان کے انتقال کی خبران کی بیٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی۔
انتقال کی خبرسنتے ہی لواحقین اورفلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور فلمی شعبے میں ان کی خدمات کو سراہا ہے۔ محمد سرور بھٹی کا نماز جنازہ داتا دربار میں ادا کر دیا گیا۔یاد رہے کہ سرور بھٹی کا نام پاکستانی فلمی صنعت کی قابل ذکر شخصیات میں ہوتا تھا، ان کی سب سے مشہور تخلیق ’مولاجٹ‘ نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں. فلم “مولاجٹ”کو پاکستانی سینما کی تاریخ میں وہی کلاسک مقام حاصل ہے جو ہندوستان میں فلم ” شعلے ” کو ہے۔