مولونگ ( سری لنکن بند گوبھی ڈش)

اجزا:
بند گوبھی (باریک لمبی کاٹ لیں) 500 گرام
کوکونٹ ملک 1 کپ پانی میں 5،4 بڑے چمچ، ناریل ملک گھول لیں)
رائی دانہ 1 چائے کا چمچ
کڑی پتے 6 عدد
ہلدی 1 چوتھائی چائے کا چمچ
ہری مرچیں (کٹی ہوئی) 2 عدد
لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ
گھی ایک چوتھائی کپ
تازہ کٹی کالی مرچ 8 سے 10 دانے یا حسب ِذوق
نمک حسب ِذائقہ

ترکیب:
ایک کھلے پین یا کڑاہی میں تیز آنچ پرگھی گرم کر کے اس میں رائی یعنی سرسوں اور کڑی پتے ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں۔اب اس میں بند، گوبھی،ہلدی،ہری مرچیں ڈال دیں اور نرم ہونے تک پکائیں ۔پھرنمک اور ناریل کا دودھ شامل کردیں چند منٹ تیز آنچ پر پکائیں، لیموں کا رس بھی شامل کر دیں۔آخر میں کالی مرچ چھڑک کر کچھ دیر دم پر رکھیں اور پھر اتار لیں۔ مزیدارسری لنکن بند گوبھی تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں